حماس اسرائیلی حملوں کے خلاف اپنی جوابی کاروائی جاری رکھے گی

حماس کے ترجمان فیضی بر حوم نے ایک تحریری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر کیے جانے والے حملوں کا ذمہ دار اسرائیل ہے اور فلسطین کی مزاحمت کی تحریک اپنے اہداف کو حاصل کرنے تک جاری رہے گی۔

77807
حماس اسرائیلی حملوں کے خلاف اپنی جوابی کاروائی جاری رکھے گی

حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والے حملوں کے خلاف اپنی جوابی کاروائی کو جاری رکھے گی۔
حماس کے ترجمان فیضی بر حوم نے ایک تحریری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر کیے جانے والے حملوں کا ذمہ دار اسرائیل ہے اور فلسطین کی مزاحمت کی تحریک اپنے اہداف کو حاصل کرنے تک جاری رہے گی۔
انہوں نے اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتینَ یا ہو اور وزیر دفاع موشے یالون کے غزہ میں موجود سرنگوں پر حملوں کے بارے میں دیے جانے والے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل صرف خیالی کامیابی کے پیچھے دوڑ رہا ہے اور اپنے اپنے گھروں میں مقیم معصوم اور نہتے افراد کو ہلاک کرتے ہوئے دنیا پر اپنی کامیابی کی دھاک بیٹھانا چاہتا ہے تاکہ ان کے عوام کے پست حوصلوں کو بلند کیا جاسکے۔
نتینَ یا ہو نے کل شام وزیر دفاع موشے یالون کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے غزہ میں ہزاروں کی تعداد میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور فوج اسرائیلی باشندوں کے تحفظ کے لیے غزہ میں موجود تمام سرنگوں کو تباہ کرنے تک اپنی کاروائی جاری رکھے گی۔
وزیر دفاع موشے یالون نے کہا ہے کہ وہ تمام سرنگوں کو تباہ کرنے کی کاروائی مکمل کرنے والے ہیں اور ان تمام سرنگوں کو تباہ کرنے کے بعد غزہ کے قلعوں کے خلاف اپنی کاروائی کو جاری رکھیں گے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں