اسرائیلی و فلسطینی فریقین ملاقات کےلیے راضی

امريکی وزير خارجہ جان کيری اور اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل بان کی مون کی طرف سے گزشتہ شب جاری کردہ ايک مشترکہ بيان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائيل اور حماس انسانی بنيادوں پر تين دنوں کے ليے فائر بندی پر متفق ہو گئے ہيں

75808
اسرائیلی و فلسطینی فریقین ملاقات کےلیے راضی

بتایا گیا ہے کہ فلسطينی و اسرائيلی مذاکرات کار متعلقہ تنازعہ کے دير پا حل کے ليے مصری دارالحکومت قاہرہ ميں ملاقات کريں گے۔
امريکی وزير خارجہ جان کيری اور اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل بان کی مون کی طرف سے گزشتہ شب جاری کردہ ايک مشترکہ بيان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائيل اور حماس انسانی بنيادوں پر تين دنوں کے ليے فائر بندی پر متفق ہو گئے ہيں۔
اس عارضی جنگ بندی کی مدت غزہ پٹی کے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے جبکہ گرینچ کے عالمی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے سے شروع ہو چکی ہے ۔
اسرائلیم وزارت عظمی کےايک عہدے دار کے مطابق ، اسرائيل نے جنگ بندی کے حوالے سے امريکہ اور اقوام متحدہ کی پيشکش کو قبول کر ليا ہے۔
دوسری جانب حماس کے ايک ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام فلسطينی گروہ عارضی جنگ بندی کا احترام کريں گے۔
درايں اثناء بيان ميں يہ بھی بتايا گيا ہے کہ اسرائيلی اور فلسطينی وفود دير پا جنگ بندی کے قيام کے ليے مذاکرات کی غرض سے مصری دارالحکومت قاہرہ میں ملاقات کریں گے۔
فلسطينی اہلکاروں کے بقول اُن کے وفد ميں حماس کے ساتھ ساتھ مغربی ممالک کی حمايت يافتہ الفتح، جہاد اسلامی اور ديگر کئی چھوٹے گروہ بھی شامل ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں