اسرائیل نے فائر بندی کا معاہدہ توڑ دیا،پچیس فلسطینی شہید

اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کو آگاہ کرتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے انسانی بنیادوں پر نافذ العمل ہونے والی فائر بندی ختم کر دی جس کے بعد اس کے حملوں میں پچیس فلسطینی شہید ہو گئے

76217
اسرائیل نے فائر بندی کا معاہدہ توڑ دیا،پچیس فلسطینی شہید

اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کو آگاہ کرتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے انسانی بنیادوں پر نافذ العمل ہونے والی فائر بندی ختم کر دی ۔
اطلاع کے مطابق، اسرائیل نے فائر بندی ختم کرنے کا اعلان جنوبی غزہ میں اپنے ٹینک سے کی جانے والی گولہ باری میں پچیس فلسطینیوں کی شہادت کے بعدکیا۔
فلسطینیوں کے ہاتھوں غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی کی گرفتاری کی اطلاعات کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ اسرائیل نے حماس پر فائر بندی معاہدہ توڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی طرف سے فائر بندی کا اعلان آج صبح ہوا تھا جس میں اعلامیے کے بقول تمام فریقین نے تین روزکے لیے غیر مشروط فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں