پائیدار فائر بندی کے لیے ترکی سرگرم عمل ہے : داود اولو

وزیر خارجہ احمد داود اولو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے فائر بندی کے معاہدے کو پائیدار بنانے کے لیے اور خونریزی کو ختم کرنے کے لیے ہم اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے ۔ انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے ذریعے بیان دیتے ہوئے کہا کہ فائر بندی سے قبل ہم نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد ال عطیے کیساتھ ملاقات کی ہے ۔

75982
پائیدار فائر بندی کے لیے ترکی سرگرم عمل ہے : داود اولو


وزیر خارجہ احمد داود اولو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے فائر بندی کے معاہدے کو پائیدار بنانے کے لیے اور خونریزی کو ختم کرنے کے لیے ہم اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے ۔
انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے ذریعے بیان دیتے ہوئے کہا کہ فائر بندی سے قبل ہم نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد ال عطیے کیساتھ ملاقات کی ہے ۔ علاوہ ازیں ،حماس کے سیاسی بیور کے چیف خالد میشل اور عطیے کیساتھ ٹیلی کانفرنس کیساتھ فائر بندی کی آخری تفصیلات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔انھوں نے فائر بندی کے لیے بھر پور کوششیں صرف کرنے والے جان کیری ،خالد میشل اور عطیے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس فائر بندی کو پائیدار بنانے اور خونریزی کو روکنے کے لیے کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ترکی غزہ میں جاری انسانی المیئے کو رکوانے کے لیے بھرپور سفارتی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس دائرہ کار میں ترکی نے اسرائیل کی بری اور فضائی کاروائی کو فی الفور رکوانے اور پائیدار فائر بندی کے لیے طرفین کے مابین مذاکرات شروع کروانے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوم متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیاتھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں