ترک ہلال احمر غزہ میں

روزانہ سوینکڑوں افراد کے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرنے والے غزہ کو ترک ہلال احمر نے امدادی سازو سامان پہنچایا ہے

74148
ترک ہلال احمر غزہ میں

اسرائیل کے حملوں کی زد میں ہونے والے غزہ میں روزانہ سینکڑوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے۔
تا ہم اسپتال ان زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں نا کافی ثابت ہو رہے ہیں۔طبی سازو سامان اور ادویات کا فقدان حالات کو مزید ابتر کر رہا ہے۔
غزہ کے ڈاکٹروں کی آہ و پکار پر کان دھرنے والے ترک ہلال احمر نے سوشل سیکورٹی ادارے کے ساتھ تعاون قائم کرتے ہوئے غزہ کو 20 ٹن طبی امدادی سازو سامان بھیجا ہے۔
تین ٹریلروں پر مشتمل امدادی سامان غزہ پہنچ گیا ہے۔
ترک ہلال احمر کے ڈائریکٹر جنرل مہمت گل لو اولو کا کہنا ہے کہ ہماری امداد کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں