لیبیا میں فوج اور مسلح گرپوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری

لیبیا کے شہر بن غازی مسلح جنگجو گروپوں اور فوج کے درمیان جھڑپوں میں کئی ایک افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہزاروں کے تعداد میں لوگ اپنے گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف جا چکے ہیں جبکہ کئی اب بھی لڑائی والے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں

72212
لیبیا میں فوج اور مسلح گرپوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری

لیبیا میں فوج اور مسلح گرپوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
لیبیا کے شہر بن غازی مسلح جنگجو گروپوں اور فوج کے درمیان جھڑپوں میں کئی ایک افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
لڑائی میں لگ بھگ 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہزاروں کے تعداد میں لوگ اپنے گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف جا چکے ہیں جبکہ کئی اب بھی لڑائی والے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
سلامتی کے خدشات کے پیش نظر اقوام متحدہ نے گزشتہ ہفتے ہی اپنے عملے کو لیبیا سے نکال لیا تھا۔
گزشتہ پیر سے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں بند ہیں، اور ماہرین کے بقول ائیر پورٹ کو عسکریت پسندوں کی طرف سے پہنچنے والے شدید نقصان کے باعث آئندہ کئی ماہ تک اس ہوائی اڈے سے پروازوں کی آمد و رفت ممکن نہیں۔
عسکریت پسندوں کے خلاف حکومت کی کوششوں کی ناکامی کی وجہ سے لیبیا مسلسل بحران کا شکار رہا۔ ان جنگجو گروپوں نے قذافی کو اقتدار سے علیحدہ کرنے میں مدد دی لیکن اب وہ حکومت کی عمل داری کو تسلیم نہیں کرتے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں