اقوام متحدہ کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر غور

فلسطین کی صورتحال پر غور کے لیے جمع ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس میں ترکی نے اسرائیل کی شدید مذمت کی ہے ۔اقوام متحدہ میں ترکی کے مستقل نمائندے حالد چیویک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں معصوم شہریوں ،ہسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو ہدف بنا رکھا ہے۔

67844
اقوام متحدہ کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر غور


فلسطین کی صورتحال پر غور کے لیے جمع ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس میں ترکی نے اسرائیل کی شدید مذمت کی ہے ۔اقوام متحدہ میں ترکی کے مستقل نمائندے حالد چیویک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں معصوم شہریوں ،ہسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو ہدف بنا رکھا ہے۔اس کے یہ حملے انسانیت کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں ۔فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ عالمی قوانین کی سراسر پامالی ہے۔ ترکی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر ریاض منصور نے بھی اجلاس کے دوران اسرائیلی حملوں سے ہلاک ہونے والے فلسطینی بچوں کی تصویریں دکھاتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے ان بچوں کے والدین نے ان سے بے شمار امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں ۔ان کی ہلاکتوں سے ان انسانوں کے دل پاش پاش ہو گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں