مرسی کا تختہ الٹنے کے ایک سال بعد ملک بھر میں مظاہرے

ان مظاہروں کے دوران 150 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دارالحکومت قاہرہ میں اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس وقت محمد مرسی اور 20 ہزار کے قریب ان کے حمایتی جیلوں میں قید ہیں

117669
مرسی کا تختہ الٹنے کے ایک سال بعد ملک بھر میں مظاہرے

مصر میں منتخب صدر محمد مرسی کو فوجی انقلاب سے معزول کرنے کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ہونے والے ان مظاہروں کے دوران 150 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
فوجی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر خاص طور پر التحریر میدان میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
دارالحکومت قاہرہ میں اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مصر کے دوسرے بڑے شہر اسکندریہ میں ایک ٹرین پر بم حملے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مصر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے پر محمد مرسی کو فوجی جنرل عبدالفتاح کی طرف سے گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔
اس وقت محمد مرسی اور 20 ہزار کے قریب ان کے حمایتی جیلوں میں قید ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں