لیبیا، تیونسی سفارتکاروں کی رہائی

مغوی سفارتکاروں کی ملک واپسی پر صدر اور وزیر اعظم نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا

111879
لیبیا، تیونسی سفارتکاروں کی رہائی

لیبیا سے اغوا کیے جانے والے 2 تیونسی سفارتکاروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
تیونس کے دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا سے اغوا کردہ تیونس کے طرابلس میں متعین سیکرٹری محمد الا شیخ اور انڈر سیکرٹری الا عروسی بن تاتی کو رہا کر دیا گیا ہے ، جو کہ طرابلس سے اپنے ملک کو باحفاظت پہنچ گئے ہیں۔
صدر تیونس منثیف الا امرزوقی اور وزیر اعظم مہدی جمعہ نے بازیاب ہونے والے شیخ اور بن تاتی کا فوجی ایئر پورٹ پر خیر مقدم کیا۔
تیونس کے طرابلس سفارتخانے کے سیکرٹری محمد الا شیخ کو 20 مارچ کے روز جبکہ انڈر سیکرٹری الا عروسی 17 اپریل سے مغویوں کی حراست میں تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں