اسرائیل کی طرف سے غزہ پر فضائی حملہ

حملے میں بعض گھروں اور کاروباری مراکز کو نقصان پہنچا ہے اور کھڑی فصلوں کو بھی نشانہ بنایا گیاہے

110673
اسرائیل کی طرف سے غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیل کی طرف سے غزہ پر فضائی حملہ۔۔۔
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع قصبے بیت ہانون کے وسط میں بینات کے علاقے پر فضائی حملہ کیا۔
حملے میں بعض گھروں اور کاروباری مراکز کو نقصان پہنچا ہے اور کھڑی فصلوں کو بھی نشانہ بنایا گیاہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق غزہ کی طرف سے اسرائیل کے جنوب میں 2 راکٹ پھینکے گئے جن میں سے ایک آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم کی طرف سے تباہ کر دیا گیا ہے۔
تاہم اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے فائر کیا گیا ایک میزائیل اسرائیل کے جنوبی شہر سڈیروٹ کے وسط میں واقع ایک صنعتی علاقے کی عمارت پر گرا ہے جس کے نتیجے میں تین یہودی آباد کار زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے 12 جون کو دریائے اردن کے مغربی کنارے سے لاپتہ ہونے والے 3 یہودی آبادکاروں کے بارے میں دعوی کیا تھا کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔
اسرئیلی انتظامیہ نے اس معاملے میں فلسطینی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور لاپتہ یہودیوں کی تلاش کے لئے اسرائیلی پارلیمنٹ نے فوج کو آپریشن سمیت وسیع اختیارات سونپے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں