مصر میں پریس کی آزادی پر کاری ضرب

ماہ دسمبر سے اب تک مصر کی ایک عدالت میں قطر سے نشریات کرنے والے الجزیرہ ٹیلی ویژن کے رپورٹرز کو اخوان المسلمین کی حمایت کرنے کے جرم میں سات سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے

104304
مصر میں پریس کی آزادی پر کاری ضرب

مصر میں پریس کی آزادی پر کاری ضرب لگائی گئی ہے۔
ماہ دسمبر سے اب تک مصر کی ایک عدالت میں قطر سے نشریات کرنے والے الجزیرہ ٹیلی ویژن کے رپورٹرز کو اخوان المسلمین کی حمایت کرنے کے جرم میں سات سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
آسٹریلوی شہری پیٹرگرسٹی، مصری نژاد کینڈین محمد فہمی اور مصر کے شہری بحر محمد کو دارالحکومت قاہرہ میں پیر کو یہ سزائیں سنائی گئیں۔
الجزیرہ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل مصطفیٰ صوج نے اس فیصلے پر کہا کہ اُن کا ادارہ اپنے صحافیوں کی آزادی کے لیے بین الاقوامی سطح پر مہم جاری رکھے گا۔
گرسٹے اور ان کے دیگر دو ساتھیوں کو دسمبر میں مصری دارالحکومت قاہرہ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ مصری انتظامیہ کی طرف سے قطری ٹی وی چینل نیٹ ورک الجزیرہ پر پابندی کے بعد بھی وہاں کام کر رہے تھے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں