عراق میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری

دولتِ اسلامیہ عراق و الشام کے عسکریت پسندوں کے خلاف عراق کے شعیہ رہنما آیت اللہ سیستانی نے شعیہ فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپنے دفاع میں ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی ہے

93783
عراق میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری

عراق میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دولتِ اسلامیہ عراق و الشام کے عسکریت پسندوں کے خلاف عراق کے شعیہ رہنما آیت اللہ سیستانی نے شعیہ فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپنے دفاع میں ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
شیعہ رہنما کے نمائندے کی جانب سے یہ پیغام نمازِ جمعہ کے دوران دیا گیا۔
عراق میں شدت پسندوں نے دو نئے قصبوں پر قبضے کے ساتھ اپنے کنٹرول کا دائرہ وسیع تر کر لیا ہے اور اب ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ دارالحکومت بغداد کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
سنی شدت پسندوں نے دیالہ صوبے میں سعدیہ اور جلولا کے قصبوں پر قبضہ کیا ہے اور مضافاتی علاقوں میں سکیورٹی اہلکار اپنی چوکیاں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
دولتِ اسلامیہ عراق والشام نامی تنظیم کی قیادت میں عسکریت پسندوں کا ارادہ ہے کہ وہ جنوبی علاقوں کی جانب مزید پیش قدمی کریں گے جہاں دارالحکومت بغداد اور شیعہ اکثریتی علاقے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بدھ کو عراقی سکیورٹی حکام نے بتایا تھا کہ کہ اسلامی شدت پسندوں نے منگل کو موصل کے بعد سابق صدر صدام حسین کے آبائی شہر تکریت پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں