مصر:انقلاب مخالف مظاہروں میں چار افراد ہلاک تین زخمی

مصر میں قابض انقلابی حکومت کی مخالفت کےلیے قومی اتحاد کی جانب سے اپیل پر جمع ہونے والے مظاہرین نے احتجاجاً گزشتہ شب ایک پیدل مارچ میں حصہ لیا جس کے دوران پولیس کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے

78058
مصر:انقلاب مخالف مظاہروں میں چار افراد ہلاک تین زخمی

قاہرہ میں انقلاب مخالف مظاہروں میں دوبارہ خون کی ہولی کھیلی گئی ۔
مصر میں قابض انقلابی حکومت کی مخالفت کےلیے قومی اتحاد کی جانب سے اپیل پر جمع ہونے والے مظاہرین نے احتجاجاً گزشتہ شب ایک پیدل مارچ میں حصہ لیا ۔
اس موقع پر پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا تی ہے۔
دریں اثنا ، غیر سرکاری نتائج کی رو سے مصر کے صدارتی انتخابات میں عبدالفتاح السیسی کو 96٫7 فیصد جبکہ حمدین صباحی کو 3٫3 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان پانچ جون کو ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں