ہونڈوراس: فٹ بال اسٹیڈیئم میدان جنگ بن گیا،4 افراد ہلاک 10 زخمی

ہونڈراس میں  قومی  فٹبال چیمپئن شپ میچ کے دوران حریف شائقین کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے

1254393
ہونڈوراس: فٹ بال اسٹیڈیئم میدان جنگ بن گیا،4 افراد ہلاک 10 زخمی

ہونڈراس میں  قومی  فٹبال چیمپئن شپ میچ کے دوران حریف شائقین کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

خبر  کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ اولمپیا اور موتو گوا کے حامی شائقین کے درمیان پیش آیا۔

ہنگامہ آرائی کا آغاز موتو گوا کے  کھلاڑیوں  کو لانے والی بس پر حملے کے بعد شروع ہوا تھا  جبکہ اولمپیا کلب کے چیف رافیل ویلیدا کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعہ بدقسمتی ہے۔

 اس واقعے کے بعد  قومی  فٹبال لیگ کا میچ معطل کردیاگیا۔

 



متعللقہ خبریں