یورو کپ 2016 کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے عالمی چیمپئن جرمنی کو دو صفر سے ہرادیا

فرانس کی طرف سے دونوں گول اس کے سٹرائیکر گریزمین نے کیے۔ پہلا گول میچ کے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں ہوا جب گیند جرمن دفاعی کھلاڑی شوان سٹائیگر کے ہاتھ کو لگی، جس پر فرانس کو پنلٹی دے دی گئی اور اسے گریزمین نے گول میں بدل دیا

525614
یورو کپ 2016 کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس  نے عالمی چیمپئن جرمنی کو دو صفر سے ہرادیا

یورو کپ 2016 کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان فرانس عالمی چیمپئن جرمنی کو دو صفر سے ہراکر فائنل پرتگال سے کھیلے گا۔

فرانس کا فائنل مقابلہ اب اتوار کو پیرس میں   پرتگال سےہوگا  جو پہلے ہی ویلز کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ بنا چکا ہے۔

فرانس کی طرف سے دونوں گول اس کے سٹرائیکر گریزمین نے کیے۔ پہلا گول میچ کے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں ہوا جب گیند جرمن دفاعی کھلاڑی شوان سٹائیگر کے ہاتھ کو لگی، جس پر فرانس کو پنلٹی دے دی گئی اور اسے گریزمین نے گول میں بدل دیا اور یوں پہلے ہاف کے اختتام پر فرانس کو ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی۔

میچ کا دوسرا گول 72 ویں منٹ میں انٹوئنی گریزمین نے پال پوگبا کے پاس پر گیا۔ مینوئل نوئر گول سے کافی آ گئے تھے اور گول خالی تھا جس کا فائدہ گریزمین نے اٹھایا۔

اس سے قبل میچ کے 31 ویں منٹ میں جرمن سٹرائیکرز نے ایک اور بھرپور حملہ کیا لیکن اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔

اب اتوار کو فرانس  اور  پرتگال میں فائنل کھیلا جائے گا۔



متعللقہ خبریں