ویسٹ انڈیز نے ویمنز ورلڈ ٹی 20 جیت لیا

ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔ کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا

463823
ویسٹ انڈیز نے ویمنز ورلڈ ٹی 20 جیت لیا

ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔

کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرنے ایلیسا ہیلی اور ایلیس ویلانی میدان میں اُتریں۔

ولانی نے آتے ہی جارحانہ رخ اختیار کیا لیکن 15 رنز کے مجموعی اسکور پر آلیزا ہیلی میتھیوز کے ہاتھوں کاٹ اینڈ بال ہوئیں۔ اس کے بعد لاننگ نے ویلانی کا بھرپور ساتھ دیا۔ 12 ویں اوور کی میں ویلانی 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جس کے بعد لیننگ کو انیسہ محمد نے پویلین کی راہ دکھائی، دونوں نے 52 ، 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 148 رنز بنائے۔

134 رنز کے مجموعے پر میگ لیننگ کی وکٹ گری، وہ 49 گیندوں پر 52 رنز بنا کر انیسا محمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔

آسٹریلیا نے مقررہ اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔کپتان میگ گینن اورایلیس ویلانی 52، 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز اور سٹیفنی ٹیلر نے جارحانہ انداز اپنا کر 120 رنز کی شراکت قائم کر کے بہترین آغاز فراہم کیا۔

سٹیفنی ٹیلر نے بہترین اننگز کھیلی اور 57 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔وہ رین فریل کی گیند پر جونسن کو کیچ تھما کر آوٹ ہوگئیں۔

بعد میں آنے والی دندرا دوتن اور برٹنی کوپر نے میچ کا اختتام کیا اور ویسٹ انڈیز کو فتح سے ہمکنار کیا۔

آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے تین رنز درکار تھے۔ انگلش کھلاڑیوں کو اس وقت شکست سے دوچار ہونا پڑا جب ویسٹ انڈیز کی کھلاڑیوں نے ایک رن لینے کی کوشش کی اور آسٹریلوی کھلاڑی کی بہت قریب سے پھینکی ہوئی گیند وکٹوں میں نہیں لگی اور باونڈری کے باہر چلی گئی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم پہلی مرتبہ ٹی 20ویمن ورلڈ کپ کی فاتح بنی۔ میتھیوز کو ویمن آف دی میچ جب کہ ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر ویمن آف دی سیریز قرار پائیں۔



متعللقہ خبریں