ٹرکش ایئر لائنز باسکٹ بال لیگ میں فنیر باھچے کی فتح

بلغراد میں کھیلے گئے میچ میں ترک کلب نے سرب کلب کو 60 کے مقابلے میں 74 پوائنٹس سے شکست دیتے ہوئے اپنے گروپ میں تیسری فتح حاصل کی ہے

364203
ٹرکش ایئر لائنز باسکٹ بال لیگ میں فنیر باھچے کی فتح

ٹرکش ایئر لائنز یورپین باسکٹ بال لیگ کے اے گروپ کے چوتھے میچ میں ترک کلب فنیر باھچے نے سربیا کی ریڈ سٹار ٹیلی کوم کلب کو 74۔60 کے اسکور سے شکست دے دی۔
اس نتیجے کے ساتھ یہ فنیر باھچے کی اپنے گروپ میں تیسری فتح ہے۔
بلغراد میں کھیلے جانے والے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے فنیر باھچے نے شروع سے ہی میزبان ٹیم پر اپنی برتری قائم کر لی جو کہ میچ کے آخری لمحات تک جاری رہی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں