پاکستان ۔ زمبابوے سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے

زمبابوے کے امسال دورہ پاکستان کے جواب میں اب پاکستان اس ملک کا دورہ کر رہا ہے، اس دوران دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے

354074
پاکستان ۔ زمبابوے سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے گا ۔
پاکستانی قومی ٹیم کی قیادت شاہد خان آفریدی کررہے ہیں ۔ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم نے ہرارے میں کیمپ لگا تے ہوئے سیریز میں فتح کے حصول کے لیے کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کر دی ہے ۔ قومی ٹیم دورہ زمبابوے میں دو ٹی ٹونٹی جبکہ تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔
یاد رہے اسی برس زمبابوے نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں اسے تمام تر سیریز میں شکست ہوئی تھی۔ یہ پاکستان میں ایک طویل عرصے کے بعد پہلی کرکٹ سیریز تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں