ترک قومی ٹیم کی بد قسمتی

یورو چمپین شپ کے کوالیفائنگ میچ میں ترکی اور لاٹویا کا میچ ایک ۔ ایک گول سے برابر رہا

342426
ترک قومی ٹیم کی بد قسمتی

ترکی کے شہر قونیا جو کہ  مولانا جلال الدین رومی کے نام سے بھی  عالمی سطح پر شہرت رکھتا ہے میں ترکی اور لاٹویا کے درمیان  یورو 2016 چمپین شپ کے سلسلے  کا کوالیفائنگ میچ کھیلا گیا۔

ترک ٹیم نے خریف ٹیم پر لگاتار حملے کیے تا ہم یہ  پہلے ہاف میں گول کرنے سے قاصر رہی۔ دوسرے پاف میں بھی میں ترک ٹیم نے اپنے شاندار کھیل کو جاری رکھا اور بالاخر اس نے گول کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی۔ تا ہم میچ کے آخری لمحات میں مخالف ٹیم نے ایک گول کرتے ہوئے  نا ممکن کو ممکن بنا ڈالا۔ اس طرح یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

ترکی اپنا اگلا میچ  ہالینڈ کے خلاف بروز ہفتہ کھیلے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں