ترک قومی فٹ بال ٹیم 700 ویں گول کی جانب گامزن

قومی فٹ بال ٹیم کی طرف لاٹویا کے ساتھ کھیلنے جانے والے 2016 یورپی چمپین کے کوالیفائنگ گروپ میچ میں پہلا گول اس کی تاریخ کا سات سو واں گول ہو گا

373452
ترک قومی فٹ بال ٹیم 700 ویں  گول کی جانب گامزن

قومی فٹ بال ٹیم ساتویں بار سو کے ہندسے سے ہمکنار ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
قومی فٹ بال ٹیم کی طرف لاٹویا کے ساتھ کھیلنے جانے والے 2016 یورپی چمپین کے کوالیفائنگ گروپ میچ میں پہلا گول اس کی تاریخ کا سات سو واں گول ہو گا۔
92 سالہ ماضی میں کھیلے گئے 526 میچوں میں 699 گول اسکور کرنے والی ترک قومی ٹیم کی جانب سے 700 واں گول کرنے والے کھلاڑی کا نام بھی یاد رکھا جائیگا۔
ترکی کی جانب سے پہلا گول ذکی رضا سپورل جبکہ سوواں گول مصطفی ایرتان نے کیا تھا۔
چاند ستارے والی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کے نام کچھ یوں ہیں:

      کھلاڑی
           گول
      حقان شُکر
          51
      تنجائے شانلی
          22
      لیفتر کوچک کان
          21 
      متین اوکتائے
          19        
      جمیل تُران
          19
      نہات قہوہ جی
          19
      بُراک یلماز
          18

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں