اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز پر پابندی کی مدت پوری

سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر آج سے پابندیوں کے چنگل سے باہر آرہے ہیں

372965
اسپاٹ فکسنگ  میں ملوث کرکٹرز پر پابندی کی مدت پوری

پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف پر منگل کے روز سے پابندیوں کے محور سے باہر نکل جائینگے۔
محمد عامر کو بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی آزاد ی مل جائیگی ۔ خیال رہے کہ اس با صلاحیت نوجوان پیسر کیلیے شائقین کے دل میں نرم گوشہ ابھی بھی موجود ہے۔ تا ہم سپاٹ فکسنگ کا انمٹ اسپاٹ ہمیشہ برقرار رہے گا۔
کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف کو واپسی کے لیے ایک طویل اور کٹھن سفر کرنا ہو گا۔ فرسٹ کلاس مقابلوں کا حصہ بننے کیلیے بھی انہیں قوم کے ساتھ ساتھ موجودہ کھلاڑیوں کے اعتماد کو بھی حاصل کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیائے کرکٹ میں ایک ہنگامہ برپا کر دیا تھا۔ 28اگست کوکپتان سلمان بٹ، پیسرز محمد آصف اور محمد عامر کی جانب سے دانستہ طور پر نوبال کا انکشاف ہوا۔ جس کے بعد مذکورہ تینوں کھلاڑیوں پر پابندیوں کی بارش برسنے لگی۔
سلمان بٹ کو 5سال معطل سمیت 10سال پابندی ، آصف کو 2سال معطل سمیت 7 برس کی سزا ہوئی جبکہ محمد عامر کو 5سال کیلیے کرکٹ سے دور کردیا گیا۔
حتی ان تینوں کھلاڑیوں کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی۔ پہلے محمد عامر اور پھر سلمان بٹ اور محمد آصف نے با ضابطہ طور پر اقبال جرم کرتے ہوئے معافی مانگی لی، جس سے ان کی سزاوں میں تخفیف لائی گئی۔
سلمان بٹ اور محمد آصف کی معطل سزائیں برقرار رہیں گی اور کسی خلاف ورزی پر ان کا اطلاق ہوجائے گا، تینوں پر پابندی منگل کی رات 12بجے ختم ہوجائے گی، محمد عامرکو پہلے صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے وقت سلمان بٹ ایک کامیاب کپتان کے طور ابھرے اور طویل مدت تک قومی ٹیم کی قیادت کے اہل قرار دیے جارہے تھے۔
محمد اآصف کو سوئنگ بولنگ کی بدولت پاکستان کا میک گرا کہا جاتا تھا، محمد عامر میں وسیم اکرم کی جھلک دیکھی جارہی تھی لیکن آج تینوں کا مستقبل مشکوک اور سوالات کا شکار ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں