فیڈرر اور دجوکووچ ومبلڈن کے مینز فائنل میں

گزشتہ برس بھی ومبلڈن کا فائنل میچ بھی ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا تھا جسے دجوکووچ نے 3 ۔ 2 کے اسکور سے جیت لیا تھا

378656
فیڈرر اور دجوکووچ  ومبلڈن  کے مینز فائنل میں

برطانوی دارالحکومت لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنا منٹ میں مینز سنگل فائنل میں سوئس راجر فیڈریر اور سرب نوواک دچوکووچ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
ٹورنا منٹ میں مین سنگلز کے سیمی فائنلز میں دجوکووچ نے فرانسیسی حریف رچرڈ گاسکویٹ کو شکست دیتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔ ادھر فریڈرر نے بھی اپنے برطانوی حریف کو ہراتے ہوئے اپنا نام فائنل میں لکھوا لیا۔
یاد رہے گزشتہ برس بھی ومبلڈن کا فائنل میچ بھی ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا تھا جسے دجوکووچ نے 3 ۔ 2 کے اسکور سے جیت لیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں