گلگت بلتستان میں پولنگ کا عمل مکمل

آج صبح سے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل اپنے مقررہ وقت پر انجام کو پہنچا ہے

297034
گلگت بلتستان میں پولنگ کا عمل مکمل

اطلاع کے مطابق گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
یاد رہے گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے آج صبح سے پولنگ شروع ہو ئی تھی۔ قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے 17 سیاسی جماعتوں سمیت 268 امیدوار مد مقابل ہیں جب کہ 7 اضلاع میں 1143 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں اور قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں 6 لاکھ 68 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جنہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
حکومت نے انتخابات کے موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے تھے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں