گلاتا سرائے سپر لیگ کا چمپین

فنیر باھچے کے استنبول باشاک شہر کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں دو۔دو کے اسکور سے برابر رہنے پر گلاتا سرائے نے چمپین بننے کا اعلان کر دیا

288842
گلاتا سرائے سپر لیگ کا چمپین

سپور ٹوٹو سپرل لیگ کے تینتیسویں ہفتے کے میچوں کے سلسلے میں فنیر باھچے اور استنبول باشاق شہر کے درمیان مقابلہ ہوا۔
میچ کا پہلا ہاف صفر۔ صفر کے اسکور سے برابر رہا، لیکن میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی باشاق شہر نے پہلا گول کیا، اس کے بعد اس ٹیم نے دوسرا گول بھی اسکور کرتے ہوئے اپنی واضح برتری قائم کر لی۔
لیکن فنیر باھچے نے میچ کے آخری منٹوں میں دو گول کرتے ہوئے میچ کو برابر کر دیا۔
اس نتیجے کے بعد سپر لیگ کے مکمل ہونے کے ایک ہفتے قبل ہی گلاتاسرائے نے چمپین بننے کا اعزازحاصل کر لیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں