بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 236 رنز بنا لیے

ون ڈے اور ٹی ۔ 20 میچوں کے بد اب ٹیسٹ میچ میں بھی بنگلہ دیش نے میچ کا آغاز مضبوط طریقے سے کیا ہے

253705
بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 236 رنز بنا لیے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آج سے آغاز ہو گیا اور پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنالئے۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیتتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز نے 52 رنز کی شراکت قائم کی۔ یاسر شاہ نے تمیم اقبال کی وکٹ لیتے ہوئے اوپنگ توڑی۔ 92 کے مجموعی اسکور پر امر القیس محمد حفیظ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد مومن الحق اور محمود اللہ نے پاکستانی بالرز کا ڈٹ کر مقابل کرتے ہوئے اسکور 187 تک پہنچا دیا۔ وہاب ریاض نے محمود اللہ کو 49 رنز پر آؤٹ کیا۔
چوتھی وکٹ پر مومن الحق کا ساتھ دینے شکیب الحسن میدان میں اترے، دونوں کھلاڑیوں نے مل کر بنگلہ دیش کے مجموعی اسکور میں 49 رنز کا اضافہ کیا، 236 رنز کے مجموعی اسکور پر مومن الحق کو ذوالفقار بابر نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض، یاسر شاہ، محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں