زیر آب طویل عرصے تک رہنے کا نیا ریکارڈ

ترک کھلاڑی سرتان آئدن نے 79٫93 میٹر کی گہرائی میں سانس لیے بغیر طویل ترین مدت تک رہنے کے سابقہ ریکارڈ کو توڑ ڈالا

243080
زیر آب طویل عرصے تک رہنے کا نیا ریکارڈ

زیر آب گنز عالمی ریکارڈ توڑ دیا گیا۔
قومی کھلاڑی سرتان آئدن نے 79٫93 میٹر کی گہرائی تک ایک ہی سانس کے ساتھ ٹہرتے ہوئے اس شعبے میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
آئدن نے چناق قلعے انا فارتالار اولمپک سومنگ پول میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے نمائندوں کی موجودگی میں ریکارڈ قائم کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔
زیر آب اور پانی کی سطح سے کئی کیمروں کے ذریعے ریکارڈنگ کردہ اس تجربے کی بدولت ترک کھلاڑی نے اس سے قبل کے امریکی کھلاڑی کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ چناق قلعے کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر اس سطح کی کامیابی حاصل کرنے پر انہیں دلی مسرت ہوئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں