بھارت بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہینچ گیا

آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 109 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا

272836
بھارت بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہینچ گیا

آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 109 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
اوپنرز شیکھر دھاون اور روہت شرما نے اپنی ٹیم کو 75 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، دھاون آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی اننگ صرف رنز تک محدود رہی جبکہ اجنکیا راہانے بھی 19 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے۔
ہندوستانی ٹیم 28 اوورز میں 115 رنز پر تیسری وکٹ سے محروم ہو کر مشکلات میں گھری نظر آتی تھی۔
اس موقع پر سریش رائنا اور روہت نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور چوتھی وکٹ کے لیے 122 رنز کی شراکت بنا کر بنگلہ دیشی عزائم خاک میں ملا دیے۔
روہت شرما نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 گیندوں میں 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ سریش رائنا نے بھی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
بنگلادیش کی بیٹنگ لائن 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بری طرح لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 45 اوورز میں 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 33 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد بنگلادیشی ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہوگئے جس کا بھارتی بولروں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور وقفے وقفے سے حریف ٹیم کے بلے بازوں کو پویلین بھیجتے رہے، بنگلادیش کی جانب سے ناصر حسین 35 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے جب کہ صابر رحمان نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس فتح کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ پاکستان اور آسٹریلیا ہونے والے میچ کے فاتح سے ہو گا۔

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں