پاکستانی ٹیم کو محمد عرفان کا دھچکہ

پاکستان کے فاسٹ باولر کو انجیری کی بنا پر ورلڈ کپ سے باہر کرتے ہوئے وطن بھیج دیا گیا ہے

267449
پاکستانی ٹیم کو محمد عرفان کا دھچکہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر محمد عرفان کو انجیری کے باعث ٹیم اسکواڈ سے خارج کر دیا گیا ہے یعنی محمد عرفان آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کے متبادل کھلاڑی کا فی الحال تعین نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر محمد عرفان کواٹر فائنل کے اہم میچ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں بننے گے ۔ محمد عرفان کی ایم آر آئی رپورٹ کلیئر نہیں، جس کے باعث انہیں واپس وطن بھیجا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران محمد عرفان انجیری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر بھیج کر اسپتال روانہ کردیا گیا تھا، جہاں ان کا ایم آر آئی کرایا گیا تھا۔ آئیرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں بھی محمد عرفان انجیری کے باعث شرکت نہ کرسکے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ احسان عادل اور بولر جیند خان متبادل کھلاڑی کے طور پر مضبوط امیداوار ہیں، جیند خان پہلے انجیری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے تھے، تاہم اب وہ اپنی فٹنس سے مطمئن ہیں۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ چیف سلیکٹرز ہی کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں