ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں زمبابوے کی شکست

کرس گیل کی ڈبل سنچری نے شروع سے ہی ویسٹ انڈیز کے لیے جیت کی امکانات کو واضح کر دیا تھا

230954
ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں زمبابوے  کی شکست

ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 73 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے اپنے گروپ میں چار پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے۔اوپنر ڈیوائن اسمتھ دوسری ہی گیند پر بلا کسی رن کے پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد کرس گیل اور مارلن سیمیولز نے زمبابوے کے کسی بھی باؤلر کی نہ چلنے دی اور انتہائی جارحانہ اور سبک رفتار ترین بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے عالمی کپ میں سب زیادہ رنز بنا ڈالے۔
کرس گیل نے زمبابوے کے بولروں کی خوب پٹائی کی 9 چوکوں اور 16 چھکوں کی مدد سے ورلڈ کپ کی پہلی اور تیز ترین ڈبل سنچری اسکور کی۔
دوسری جانب مارلن سیمیولز نے بھی 133 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیل کر سب سے بڑی شراکت میں اہم کردار ادا کیا۔
زمبابوے نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو چند اوورز بعد ہی بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا اور بارش رکنے کے بعد جب کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو ہدف ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کم کرکے 48 اوورز میں 363 رنز کردیا گیا جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 44ویں اوور میں 289 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں