آسٹریلیا: دوسری میزبان ٹیم بھی پہلے میچ میں کامیاب

آسڑیلیا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیتنے کے قومی امکانات حاصل کر لیے اور برطانیہ بھی آسڑیلیا کی امیدوں پر پورا اترا

218609
آسٹریلیا: دوسری میزبان ٹیم بھی پہلے میچ میں کامیاب

عالمی کرکٹ کپ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے برطانیہ کو 111 رنز سے شکست دیت ہوئے ٹورنامنٹ کا آغاز شاندار طریقے سے کیا ہے۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں برطانیہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، جس کا آسڑیلیا نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنا ڈالے۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 57 کے مجموعی اسکور پر گری۔ جس کے بعد ایرن فنچ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
گلین میکس ویل نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں میں 66 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جب کہ کپتان جارج بیلے نے 55 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے اسٹیون فن نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2015 کی پہلی ہیٹ ٹرک کی ۔آسٹریلیا کے 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم آغاز سے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 42ویں اوورز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں