عالمی ولرڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے یعنی ورلڈ کپ میں کھیلوں کا آغاز تو دو روز بعد ہوگا لیکن اس کا باقاعدہ افتتاح جمعرات کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا گیا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بھی پروقار تقریب منعقد ہوئی

217686
عالمی ولرڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے یعنی ورلڈ کپ میں کھیلوں کا آغاز تو دو روز بعد ہوگا لیکن اس کا باقاعدہ افتتاح جمعرات کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا گیا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بھی پروقار تقریب جاری ہے جس میں پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز شریک ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کی ثقافت کو اجاگر کیاگیا اور ہر ممالک کے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ پاکستانی فنکاروں نے ’اے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار‘ نغمہ گا کر شائقین کے دل موہ لئے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 14 فروری سے ہو رہا ہے جب کہ 15 فروری کو ہائی وولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔


اس موقع پر میزبان ملک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ثقافتی رقص و موسیقی کے علاوہ کرکٹ کھیلنے والے مختلف ملکوں کی ثقافت کی جھلک بھی پیش کی گئی اور تقریباً ایک ہزار سے زائد فنکاروں نے شائقین کے تفنن طبع کے لیے پیش کیے گئے پروگرام میں حصہ لیا۔ یہ تقریب دنیا بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جاتی رہی۔
ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے 14 ممالک کے تقریب کے دوران پرچم لہراتے ہوئے دکھائی دیے جب کہ پاکستان کا معروف نغمہ "ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار" بھی اسٹیج پر پیش کیا گیا۔
ادھر کرکٹ کے اس عالمی کپ میں پاکستانیوں کی دلچسپی بھی دو چند ہو چلی ہے اور اکثر شائقین اس بنا پر خاصے پرامید ہیں کہ 23 سال قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ بھی پاکستان ہی نے جیتا تھا اور ہوسکتا ہے تاریخ اپنے آپ کو دہرائے۔
ورلڈ کپ میں کل 14 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اورمجموعی طورپر49 میچزکھیلے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں