ممتاز اسپنر سعید اجمل فٹ بننے کی کوششوں میں مصروف

آئی آئی سی کے ٹیسٹ کو پاس کرنے کے بعد سعید اجمل اپنے نئے ایکشن کے ساتھ اپنی باولنگ کو نکھار دینے میں کوشاں ہیں

215848
ممتاز اسپنر سعید اجمل فٹ بننے کی کوششوں میں مصروف

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کےممتاز اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ مجھے اللہ پر یقینِ کامل ہے کہ اگر میرے لئے بہتر ہوا تو میں ورلڈ کپ ضرور کھیلوں گا۔
لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کے بعد پریس صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے بتایا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ممکنہ طور پر ایک ماہ کے عرصے میں اپنی دستیابی سے آگاہ کروں گا۔ اور میں اسی وقت اس چیز سے آگاہ کروں گا جب مجھے اپنے آپ پر پورا اعتماد آجائیگا۔
اللہ تعالی نے مجھے اب تک بڑی عزت دی ہے کہ میرا ایکشن کلیئر ہوا میرے لئے بہتر ہوا تو ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے جا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مکمل طور پر ردھم میں واپس آنے کیلئے 10 سے 15 میچ کھیلنے ہونگے جس کے بعد ہی میں پی سی بی کو اپنی دستیابی ظاہر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی بنگلہ دیش کے خلاف پہلا وارم اپ میچ جیت کر ٹیم کا حوصلہ بلند ہوا ہے جس کے آئندہ کے میچوں میں مثبت اثرات سامنے آئینگے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں