گلاتا سرائے نے ایسکی شہر سپور کو شکست دے دی

ٹرکش سپر لیگ میں انیسویں ہفتے کا آخری میچ گلاتا سرائے اور ایسکی شہر سپور کے درمیان کھیلا گیا

215177
گلاتا سرائے نے ایسکی شہر سپور کو شکست دے دی

ٹرکش سپر لیگ کا ہیجان جاری ہے۔

پیر کے روز گلاتا سرائے اور ایسکی شہر کے درمیان اس ہفتے کا آخری میچ کھیلا گیا جسے گلاتاسرائے نے ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے جیت لیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک۔ ایک گول کیا تھا اور خاصکر دوسرے ہاف میں ایسکی شہر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلاتا سرائے  کو مشکلات سے دو چار کیا۔ تا ہم میچ کے آخری لمحات میں گلاتاسرائے کو مزید ایک گول کرنے کا موقع مل گیا۔ اس طرح یہ میچ نتیجہ خیز ثابت ہوا۔ جس کے بعد گلاتاسرائے کے لیگ میں بیالیس پوائنٹس ہو گئے ہیں اور یہ تیسرے نمبر پر ہے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں