سعید اجمل کو عالمی کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی

آئی سی سی نے پاکستان کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کو کرکٹ کے اصولوں کے عین مطابق قرار دے دیا ہے

213427
سعید اجمل کو عالمی کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی

آئی سی سی نے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کو درست قرار دے دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ بھارت کے شہر چنئی میں بائیو میکینک ٹیسٹ کی رپورٹ کے تحت ان کے بازو کا خم اور بولنگ ایکشن قانون کے مطابق ہے اور اب وہ بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
اس فیصلے کے بعد پاکستانی مایہ ناز کھلاڑی سعید اجمل نے کہا کہ انہوں نے اپنے باؤلنگ ایکشن کی درستگی کے لئے بہت محنت کی اور اللہ تعالٰی نے انہیں اس کا اجر دیا۔ میں نے کئی ایک نئے ایکشن کے ساتھ باؤلنگ کرنے کی کوشش کی اور بالا خر انہوں نے ایک واحد ایکشن کو اپناتے ہوئے ٹیسٹ دیا۔ میں پی سی بی کے حکام کا مشکور ہیں جنہوں نے ان پر بہت محنت کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے تیار نہیں لیکن اگر سلیکٹرز بھیجیں گے تو وہ اپنی ٹیم کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے دوران سعید اجمل کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا اور وہ اپنا پہلا بائیو میکینک ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوگئے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں