ٓآسڑیلین اوپن میں پاکستانی کھلاڑی کی جیت

اعصام الحق نے مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں سربین ساتھی نیناڈ زیمونچ کی ہمراہی میں روسی کھلاڑی تیموریز گاباشیلوی اور قازقستان کے میخائل کوکوشین کو شکست سے دو چار کر دیا

195049
ٓآسڑیلین اوپن میں پاکستانی کھلاڑی کی جیت

پاکستانی ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن ڈبلز کا آغاز فاتحانہ طور پر کیا ہے۔
اعصام الحق نے مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں سربین ساتھی نیناڈ زیمونچ کی ہمراہی میں روسی کھلاڑی تیموریز گاباشیلوی اور قازقستان کے میخائل کوکوشین کو شکست سے دو چار کر دیا۔ گو کہ ان کی جوڑی پہلا سیٹ ہارگئی تھی تاہم اعصام اورنیناڈ نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر 2 سیٹس جیتتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔
دوسری جانب ویمنز ڈبلز میں بھارتی ٹینس کی ملکہ ثانیہ مرزا اور چائنیز تائپے کی ہائش سو وائی نے بھی اپنا پہلا میچ جیت لیا، ان جوڑی نے سوئس کھلاڑی رومینا اپرینڈی اور ارجنٹائنی پلیئر ماریا کو 6-2 اور6-0 سے شکست دی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں