انڈر 16 مرسیڈیز بینز کپ

ترک قومی ٹیم نے اپنے آخری گروپ میچ میں امریکہ کو شکست دیتے ہوئے اپنا نام فائنلسٹ میں لکھوا لیا ہے

195694
انڈر 16 مرسیڈیز بینز کپ

فٹ بال میں انڈر 16 قومی ٹیموں کے حصہ لینے والے مرسیڈیز ۔ بینز ایجین کپ میں بروز جمعرا ت ترکی اور امریکہ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ترک ٹیم ایک ۔ صفر کے اسکور سے کامیاب رہی۔
ترک فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے منیسا اور اس کی تحصیلوں میں امسال 16 ویں بار منعقد ہونے والے مرسیڈیز ۔ بینز ایجین کپ کے اے گروپ میں قومی ٹیم آج اپنے تیسرے اور آخری میچ میں بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
فائنل میں اس کا مقابلہ فرانس سے ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں