اے بی ڈویلیئرزکاتیزترین سینچری اورنصف سینچری بنانے کاعالمی ریکارڈ

جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری اور سنچری بنا کر ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بولروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔انھوں نے یہ کارنامے اتوار کو جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں

189027
اے بی ڈویلیئرزکاتیزترین سینچری اورنصف سینچری بنانے کاعالمی ریکارڈ

جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری اور سنچری بنا کر ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بولروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
انھوں نے یہ کارنامے اتوار کو جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں سرانجام دیے۔
ٹرائی اینگولر سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اے بی ڈیویلیئرز نے 31 گیندوں پر11 چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے تیز ترین سنچری اسکور کی اور مجموعی طور پر ڈویلیئرز 44 گیندوں پر 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس میں 16 چھکے اور 9 چوکے شامل ہیں۔ یہی نہیں ڈویلئرز نے 16 گیندوں پر 50 رنز بنا کرسری لنکن بلے باز سینتھ جے سوریا کی نصف سنچری کا ریکارڈ بھی 18 سال بعد توڑ دیا جو انہوں نے 1996 میں پاکستان کے خلاف 17 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر قائم کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایک روزہ میچز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے بلے باز کوری اینڈریسن کے پاس تھا جنہوں نے 36 گیندوں پر سنچری اسکور کی جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بوم بوم آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف صرف 37 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
یہ ایک روز کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ اننگز کے 30ویں اوور کے بعد میدان میں اترنے والے بلے باز نے سنچری بنائی ہو۔ یہ کارنامہ پہلے بھی ڈی ویلیئرز نے ہی سنہ 2010 سرانجام دیا تھا۔
اس کے علاوہ ون ڈے کرکٹ میں یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ایک اننگز میں تین بلے بازوں نے سنچریاں بنائی ہیں۔ ڈی ویلیئرز کے علاوہ اس اننگز میں ہاشم آملہ نے 142 گیندوں میں 153 رنز اور روسو نے 128 رنز بنائے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں