رونالڈو سال کے بہترین کھلاڑی

ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ میں کھیلنے والے پرتگالی عالمی ممتاز کھلاڑی کو اوپر تلے دوسری بار گولڈن بال کا مستحق قرار دیا گیا ہے

185134
رونالڈو سال کے بہترین کھلاڑی

ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کے ممتاز فٹ بالر رونالڈو نے فیفا گولڈ ن بال ایوارڈ اوپر تلے دوسری بار حاصل کر لیا ہے۔اس طرح رونالڈو تین بار گولڈن بال کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
فیفا کی جانب سے سن 2014 کے سیزن کے بہترین کھلاڑیوں کا تعین کی جانے والی تقریب میں پرتگالی عالمی سطح کے ممتاز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔
فیفا گولڈن بال ایوارڈ کی گالا تقریب سویٹزلینڈ کے شہر زیورخ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باح اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں