ساری کامشی میں سیزن شروع ہو گیا

ترکی میں موسم سرما کی ٹوئر ازم کے اہم مراکز میں سے ساری کامشی میں سیزن شروع ہو گیا ہے

139596
ساری کامشی میں سیزن شروع ہو گیا

ترکی میں موسم سرما کی ٹوئر ازم کے اہم مراکز میں سے ساری کامشی میں سیزن شروع ہو گیا ہے۔
اسکیٹنگ کے شوقین افراد نے سفید چادر جیسے برف کے غلاف پر اسکیٹنگ سے بھر پور لطف اٹھایا۔
ارض روم کی تحصیل ساری کامشی کرسٹل برف ، صنوبر کے جنگلات اور صاف ستھری ہوا کی وجہ سے ایک بے مثال اسکیٹنگ مرکز ہے۔
یہاں آنے والے سیاح اسکیٹنگ کے ساتھ ساتھ کیبل کار میں بیٹھ کر بلندی سے مناظر سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔
اس سال اسکیٹنگ مرکز میں سیزن کا آغاز معمول سے جلدی ہو گیاہے اور ہفتے کے آخر میں 25 کلو میٹر طویل اسکیٹنگ رُوٹ نے سیاحوں کی کثیر تعداد کو خدمات فراہم کیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں