قومی ویمن والی بال ٹیم 2 کے مقابلے میں 3 سیٹوں سے کامیاب

ترکی کی قومی ویمن والی بال ٹیم نے FIVB عالمی گرینڈ پرکس کے E گروپ کے دوسرے ہفتے کے میچ میں سربیا کو 2۔3 سیٹوں سے شکست دے دی

85535
قومی ویمن والی بال ٹیم 2 کے مقابلے میں 3 سیٹوں سے کامیاب

ترکی کی قومی ویمن والی بال ٹیم نے FIVB عالمی گرینڈ پرکس کے E گروپ کے دوسرے ہفتے کے میچ میں سربیا کو 2۔3 سیٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پہلے سیٹ میں 18۔25 سے سربیا کی ٹیم غالب رہی جبکہ دوسرے سیٹ کو ترکی کی ٹیم نے 25۔19 جیت لیا، تیسرے سیٹ کو سربیا کی ٹیم نے 25۔22 سے جیتا اور چوتھے سیٹ میں دوبارہ ترکی کی ٹیم 25۔22 سے غالب رہی۔
میچ 2۔2 سے برابر رہنے پر ٹائی بریک سیٹ کھیلا گیا جس میں ترکی نے 17۔15 سے کامیابی حاصل کر کے 2 کے مقابلے میں 3 سیٹوں سے میچ جیت لیا۔
ترکی کی ٹیم E گروپ کا تیسرا اور آخری میچ آج شام 7 بجے جرمنی کے ساتھ کھیلے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں