گال ٹیسٹ: سری لنکا کی 533 رنز نو کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈکلیئر

گال ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر چار رنز بنائے ہیں۔چوتھے دن کھیل کے اختتام پر احمد شہزاد اور سعید اجمل کریز پر موجود تھے

85039
گال ٹیسٹ: سری لنکا کی 533 رنز نو کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈکلیئر

گال ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر چار رنز بنائے ہیں۔چوتھے دن کھیل کے اختتام پر احمد شہزاد اور سعید اجمل کریز پر موجود تھے۔
پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 78 رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔
اس سے قبل گال ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے 533 رنز نو کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی ،کمار سنگا کارا 221 رنز بناکر نمایاں رہے،ڈبل سنچری بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔
گال میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے 252 رنز دو کھلاڑی آوٹ سے اننگز آگے بڑھائی کمار سنگا کارا نے کیئر یر کی دسویں ڈبل سنچری بناکربرائن لارا کو پیچھے چھوڑدیا ،وہ 221 رنز بناکر آوٹ ہوئے،انجیلو میتھیوز 91 اور جے وردھنے 59 رنز بناکر آوٹ ہوئے،سری لنکا نے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد 533 رنز نو کھلاری آوٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی،پاکستان نے دن کے اختتام پر دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر چار رنز بنالئے تھے ،خرم منظور تین رنز بناکر آوٹ ہوئے،احمد شہزاد 1 اور نائٹ واچ مین سعید اجمل بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں،سری لنکا کو پہلی اننگز میں اب بھی 78 رنز کی برتری حاصل ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں