ترک وومن والی بال ٹیم کی کامیابیاں

ترک وومن والی بال ٹیم نے ایک سخت مقابلے کے بعد روس کو شکست دیتے ہوئے اپنے گروپ میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے

79099
ترک وومن والی بال ٹیم کی کامیابیاں

عالمی گرینڈ پری مقابلوں میں حصہ لینے والی ترک قومی والی بال ٹیم برائے خواتین نے اپنے گروپ کے تیسرے میچ میں مضبوط روسی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دیتے ہوئے اپنے گروپ میں 7 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔
ٹی وی ایف باشکنت ہال میں منعقدہ ٹورنا منٹ میں کل تیسرے میچ کھیلے گئے۔دن کے پہلے میچ میں امریکہ نے جاپان کو 25۔27، 25۔17، 25۔22، 24۔26 اور 15۔ 11 کے اسکورز کے ساتھ 2 کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔
دن کے دوسرے میچ میں ترکی نے روس کے خلاف 25۔23، 29۔27، 14۔25، 18۔25 اور 15۔10 سیٹ نتائج کے ساتھ 3- 2 کے اسکور سے شکست دے دی۔
پہلے مرحلے کے میچوں کے بعد ترکی تین بار فتح، سات پوائنٹس اور ایورج کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔روس 7 پوائنٹس اور ایورج کی بدولت دوسرے نمبر پر ہے تو امریکہ 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جاپان ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
گروپ کے دوسرے مرحلے کے میچ 8 تا 10 اگست ٹی وی ایف باشکنت ہال میں کھیلیں جائیں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں