دوسرا فائنلسٹ ارجنٹائن، عالمی فٹ بال کپ

دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دیتے ہوئے اپنا نام فائنل کے لیے درج کروا لیا

123880
دوسرا فائنلسٹ ارجنٹائن، عالمی فٹ بال کپ

عالمی فٹ بال کپ کا دوسرا سیمی ہالینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا گیا۔
کل کے غیر متوقع سیمی فائنل کے بعد دوسرے سیمی فائنل کو دونوں ٹیموں نے انتہائی محتاط طریقے سے شروع کیا۔ اور زیادہ تر دفاعی کھیل کھیلا گیا۔
پہلے اور دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی جس کے بعد تیس منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ جو کہ ایک بار پھر غیر نتیجہ خیز ثابت ہوا۔
اب پنلٹیوں کی باری آئی، اور پہلی پنلٹی کو ہالینڈ نے ضائع کر دیا۔ جس سے ہالینڈ کے حوصلے پست ہو گئے۔ دوسری جانب ارجنٹائن گول کرتا رہا۔ جب ہالینڈ کی طرف سے شنائڈر بھی گول کرنے سے قاصر رہے تو اس کے بعد مزید ایک پنلٹی سے یہ میچ چار ۔ دو کی ارجنٹائن کی برتری کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا۔
اب فائنل میں ارجنٹائن اور جرمنی آمنے سامنے آئیں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں