عالمی کپ میں برازیل کو تاریخی شکست

جرمنی اور برازیل کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل نے دنیا بھر کو حیرت زدہ کر کے رکھ دیا

122565
عالمی کپ میں برازیل کو تاریخی شکست

برازیل میں کھیلے جانے والے عالمی کپ کا سیمی فائنل فٹ بال کی تاریخ کے لیے ایک دھچکے سے کم ثابت نہ ہوا۔
ٹورنا منٹ کی میزبان اور فیورٹ ٹیم برازیل کو اپنی تاریخ کی بد ترین شکست سے دو چار ہونا پڑا۔
میچ کا آغاز توقع کے مطابق ہوا لیکن کچھ ہی دیر بعد جرمن ٹیم نے برازیلی گول پر حملے شروع کر دیے۔ اور اس نے میچ کے پہلے ہی کارنر میں بڑی آسانی سے پہلا گول اسکور کر دیا۔
برازیلی ٹیم ابھی اس گول کے اثر سے نکل نہ پائی تھی کہ دوسرا گول ہو گیا۔ پھر تیسرا۔۔۔۔
پہلے تیس منٹ میں جرمنی نے مجموعی طور پر پانچ گول کرتے ہوئے برازیلی ٹیم کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ پہلا ہاف پانچ۔ صفر کے اسکور سے اختتام پذیر ہوا۔
دوسرے ہاف کے آغاز کے ساتھ برازیل نے کئی بار گول کرنے کا موقع حاصل کیا لیکن جرمن گول کیپر نے ان کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
جس پر جرمن ٹیم نے مزید تھوڑی کوشش کے ساتھ چھٹا گول کردیا۔ اور پھر ساتواں گول۔ اس میچ کو دیکھنے والے تماشائیوں کو ایک طرف چھوڑیں ، دنیا بھر میں ٹی وی کے سامنے بیٹھے ناظرین کی آنکھیں حیرت کے مارے کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ ٹھیک سات گول ۔۔
خیر برازیل نے ایک گول اسکور کر ہی لیا۔ جس کے بعد مزید کوئی گول نہ ہوا اور جرمنی واضح برتری کے ساتھ فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔
دوسرا سیمی فائنل کل شب ہالینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں