عالمی کپ کے پُر ہیجان میچ

دو روایتی خریف ملک جرمنی اور فراسن 2014 کے عالمی کپ کے کوارٹر فائنلز میں آمنے سامنے آئیں گے

113335
عالمی کپ  کے پُر ہیجان میچ


تیس جون کو بھی دو میچ کھیلے گئے جس کے بعد فرانس اور جرمنی کوارٹر فائنلز میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ۔
پہلا میچ فرانس اور نائیجیریا کے درمیان کھیلا گیا۔ نائیجیریا نے کافی دیر تک دفاعی کھیل کھیلا ۔ لیکن پہلا گول کھانے کے بعد اس کے حوصلے پست ہوگئے بعد میں فرانس نے دوسرا گول بھی کرتے ہوئے میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کر لیا۔
دن کا دوسرا طویل میچ الجزائر اور جرمنی کے مابین کھیلا گیا جو کہ مقررہ وقت تک صفر۔ صفر کے اسکور سے برابر رہا۔ اضافی وقت کے ابتدائی لمحات میں ہی جرمنی گول کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ الجزائر نے اسکور برابر کرتے ہوئے پنلٹیوں تک جانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن اسی اثناء اسے دوسرے گول کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ایک سو بیسویں منٹ میں الجزائر نے گول تو کر لیا لیکن اس کی یہ کوشش بے سود ثابت ہوئی کیونکہ اس کے فوراً بعد ریفری نے میچ کے ختم ہونے کا اعلان کر دیا۔
الجزائر کی سن 1982 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی اہم سطح کی کامیابی تھی کہ یہ دوسرے مرحلے تک پہنچا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں