فٹ بال میلے کا ہیجان

بلجیئم نے روس کو شکست دیتے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، آج سے گروپ کے تیسرے میچ شروع ہو رہے ہیں

103684
فٹ بال  میلے کا ہیجان

فٹ بال عالمی کپ میں کل جی اور ایچ گروپوں کے میچ کھیلے گئے۔ایچ گروپ میں بلجیئم نے روس کو ایک ۔صفر کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
گروپ کا دوسرا میچ جنوبی کوریا اور الجزائر کے درمیان کھیلا گیا جسے الجزائر نے 4۔2 کے اسکور سے جیت لیا۔
جی ۔ گروپ میں امریکہ اور پرتگال آمنے سامنے آئے۔یہ میچ دو۔دو کےا سکور سے برابر رہا۔
پرتگال نے میچ کے آخری لمحات میں گول کرتے ہوئے اگلے مرحلے تک پہنچنے کی امیدوں کو تیسرے میچ تک منتقل کیا ہے۔
آج سے گروپ کے تیسرے میچوں کا آغاز ہو رہا ہے۔
بی گروپ میں ہالینڈ ۔ چلی اور اسپین۔ آسڑیلیا کے درمیان میچ کھیلیں جائینگے۔
بی گروپ میں ہالینڈ اور چلی پہلے سے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
اے گروپ میں کیمرون ۔ برازیل اور کروشیا۔ میکسیکو میچ کھیلے جائینگے۔ اس گروپ میں برازیل پہلے نمبر پر جبکہ میکسیکو دوسرے نمبر پر ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں