رضا کھایا آلپ عالمی گریڈنگ میں پہلے نمبر پر

بین الاقوامی ریسلنگ فیڈریشن کی گریکو رومن اسٹائل میں ہر طرح کے وزن اٹھانے والے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں رضا کھایا آلپ پہلے نمبر پر

65785
رضا کھایا آلپ عالمی گریڈنگ میں پہلے نمبر پر

عالمی اور یورپی چیمپئن ترکی کے قومی ریسلر رضا کھایا آلپ نے بین الاقوامی ریسلنگ فیڈریشن FILA کی طرف سے متعین کردہ فہرست میں130 کلو گریکو رومن اسٹائل میں عالمی گریڈنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔
اطلاع کے مطابق FILA نے حالیہ سالوں میں مقابلوں میں شرکت اور حاصل کردہ کامیابیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے گریکو رومن اسٹائل میں ہر طرح کے وزن اٹھانے والے بہترین کھلاڑیوں کا تعین کیا ہے۔
رضا کھایا آلپ بین الاقوامی مقابلوں میں دکھائی گئی کامیاب کارکردگی کے ساتھ 4 دفعہ عالمی چیمپئن اور دوہرے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کیوبا کے ریسلر میجائن لوپز نونیز پر برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے استنبول میں منعقدہ 2011 عالمی چیمپئن شپ میں 120 کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا اور گذشتہ ماہ فن لینڈ کی چیمپئن شپ میں 130 کلو وزن اٹھا کر اوپر تلے چوتھی دفعہ یورپی چیمپئن کا عنوان حاصل کیا۔
رضا کھایا آلپ نے کہا کہ FILA کی طرف سے دیا جانے والا یہ اعزاز انہیں ان کے ہدف سے نہیں ہٹائے گا اور وہ پہلے کی طرح عزم کے ساتھ آگے بڑھنا جاری رکھیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں