ترک اخبارات سے جھلکیاں - 04.04.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2124629
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 04.04.2024

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ حریت: "ایردوان: ہم نے ترک ڈیموکریسی کو پوری دنیا کو دکھا دیا ہے"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ایک سال  کے دوران  تین الیکشن  کامیابی سے مکمل  ہوئے  اور اس دوران  کسی قسم  کا  کوئی افسوسناک واقعہ پیش نہیں آیا جس پر ترک ڈیموکریسی  پر کوئی حرف آیا ہو ۔  ایردوان نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نے ایک بار پھر ترک ڈیموکریسی  کی پختگی پوری دنیا کو دکھا دی ہے۔

 

***روزنامہ یینی شفق: "انطالیہ کا 3 ماہ کا سیاحوں کی میزبانی کا ریکارڈ"

انطالیہ 2023 میں سیاحت کی تاریخ میں نیا ریکاڑ قائم کیا ، اس سال ماہ  مارچ میں پہلی بار 500 ہزار سے زائد سیاحوں  کی میزبانی کی  ہے  اور  3 ماہ کی مدت میں پہلی بار  سیاحوں کی تعداد  1  ملین  سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

 

***روزنامہ وطن: "سمندری تجارت میں ایک ریکارڈ"

2024 کی پہلی سہ ماہی میں ترک معیشت میں معاشی بحالی تجارتی زندگی میں ظاہر ہونے لگی۔ مارچ میں ترکیہ کی بندرگاہوں پر سمندر کے ذریعے کارگو کی نقل و حمل 5 ملین 699 ہزار 607 ٹن تھی اس طرح  ترکیہ  دنیا کے معروف سمندری ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "ترکی کا کرپٹو کرنسی ایکسچینج ICRYPEX عالمی سطح پر بڑھ رہا ہے"

ICRYPEX  تیزی سے بڑھتا ہوا کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ہے جس کا دنیا بھر میں کثرت سے ذکر کیا  جا رہا ہے۔ ICRYPEX ترکیہ کے بعد اپنے عالمی صارفین کو نئی فہرست سازی اور نئی نسل کے کرپٹو حل پیش کرنے کے وژن کے ساتھ مختلف جغرافیوں میں اپنی خدمات کو تیز کر رہا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار : "ترکیہ کلچرل روڈ فیسٹیول شروع"

ترکی کلچر روڈ فیسٹیول 2024 میں شرکاء کو ایک ناقابل فراموش تجربہ پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ترکیہ 13 اپریل سے 10 نومبر تک 16 مختلف شہروں میں آٹھ ماہ پر محیط کلچر آرٹ میراتھن کے ساتھ تہوار کے ماحول کا تجربہ کرے گا۔ تقریبات کے ذریعے ترکیہ کی تاریخی اور ثقافتی دولت کی روشنی میں ایک بھرپور تجربہ فراہم کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں