ترک اخبارات سے جھلکیاں - 01.04.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2123073
ترک اخبارات  سے جھلکیاں - 01.04.2024

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : "مقامی انتخابات کے نتائج"

ترکی میں کل بلدیاتی  انتخابات کے بعد تقریباً تمام بیلٹ بکس کھل گئے۔ عارضی نتائج کے مطابق، جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (آق پارٹی) کو 35.4 فیصد ووٹ ملے اور ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) نے پورے ترکیہ میں 37.7 فیصد ووٹ حاصل کیے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق، امیدوار استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے میئر اکرم امام اولو ، انقرہ میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے میئر منصور یاواش  اور ازمیر میٹروپولیٹن بلدیہ کے میئر  جمیل توگائے  ایک بار پھر کامیاب ہوگئے ہیں۔

 

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ اس الیکشن کی جیت ہماری جمہوریت،  کی جیت ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "ایردوان  کا ایران کے رہنما  رئیسی  سے ٹیلی فونک رابطہ "

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ٹیلی فونک رابطے میں  ترکیہ اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں اور خطے کی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "وزیرخارجہ  فیدان  کی  سعودی ہم منصب سے ملاقات "

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی  فون پر بات  چیت کی ہے ۔ ملاقات کے دوران غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور رابطہ گروپ کی جانب سے مستقبل کی  سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے علاوہ  دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

***روزنامہ  وطن : "توگ کار  کی تجدید ،  چہرے سے پہچان "

ترکیہ کی مقامی  طور پر تیار کردہ موٹر کار توگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں کہا گیا  توگ گاڑی  میں کئی ایک  نئی  جدتیں متعار ف کروائی گئی ہیں ، ان نئی جدت میں  چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی سے لے کر افزودہ سرکلر ریموٹ کنٹرول تک، ایئر کنڈیشنگ پلانر سے لے کر 360 کیمرہ فلور امیجنگ ٹیکنالوجی  متعارف کروائی گئی ہیں۔

 

***روزنامہ حریت:" کروز سیاحت  کا  سال کا آغاز نئے  ریکارڈ  سے"

کروز ٹورازم میں پہلی بار جنوری اور فروری میں 23 کروز جہاز ترکیہ  آئے۔ آٹھ بندرگاہوں پر لنگر انداز کروز جہازوں پر 23 ہزار 47 مسافر سوار تھے۔



متعللقہ خبریں