ترک اخبارات کی جھلکیاں

27.03.24

2120900
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق، بیلجیئم میں پی کےکے کے حامیوں نے ترک برادری کی ایک مسجد اور انجمنوں پر حملوں کا سلسلہ جاری  رکھا ہوا ہے،اس بارے میں وزیر خارجہ خاقان فیدان نے بیلجیئن ہم منصب سے رابطہ کیا ہے۔

 

 روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ  وزیر صنعت و ٹیکنولوجی فاتح کجر نے بتایا کہ ترکیہ نے 2000 کی دہائی سے  اپنے مضبوط ارادے کی پیروی میں  کافی اہم منصوبوں کو  شرمندہ تعبیر کیا ہے  جس میں  ترکیہ،بائراکتر،انکا، اک سُنگر،اقینجی، حر کش،حر جیٹ،اتاق ،گوک بے،قزل ایلما اور کعان شامل ہیں۔

 

 روزنامہ وطن نے لکھا ہے کہ  سال رواں کے ابتدائی دو ماہ کے دوران  استنبول کی سیر کے لیے  24 لاکھ 57 ہزار518 غیر ملکی سیاح آئے جو کہ گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 8٫08 فیصد زیادہ تھے ،استنبول کی سیر کے لیے آنے والوں میں روسی سر فہرست رہے ۔

 

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  ترک ہوا بازی و خلائی صنعت  انکا سوم  کی جدت اور تجرباتی  پیش رفتوں  میں مصروف ہے ، اس سلسلے میں انکا سوم حال ہی میں تیسری بار فضا میں  دو گھنٹے کے لیے  محو پرواز   رہا  جس کی رفتار 160 ناٹ  فی گھنٹہ اور بلندی 10 ہزار فٹ ریکارڈ کی گئی ۔

 

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، ترک خواتین کی قومی والی بال ٹیم  کے علاوہ ترک کلب فینیر باھچے کی کپتان ادا   اردم دُندار کو امریکی وزارت خارجہ نے  "عالمی بہادر خواتین" کا ایوارڈ دیا ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں